ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈہرکی، سڑکیں، گلیاںاور بازار گندے پانی سے بھر گئے

ڈہرکی (نمائندہ جسارت) شہربھرکا سیوریج سسٹم بری طرح ناکارا، انتظامیہ کی غفلت و نا اہلی سے شہر بھر کی مصروف ترین سڑکیں، گلیاںاور بازار گندے پانی سے بھر گئے۔ سڑکیں، گلیاں اور محلے گندا پانی جمع رہنے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار تو دوسری جانب تعفن کے باعث امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ بازاروں اور محلوں میں گندا پانی جمع رہنے کے باعث لوگوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ صوبائی و ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی چشم پوشی کے باعث ڈہرکی شہر کو ضلعی ہیڈ کوارٹر میرپور ماتھیلو، تحصیل اوباڑو سے ملانے والی اہم ترین اولڈ نیشنل ہائی وے کا 4 سے 5 کلو میٹر سڑک کا ٹکڑا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ متعدد بار حکام بالا کی توجہ دلانے کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کے ناکارہ نظام کو بہتر کیا اور سڑکوں کی مرمت سمیت دیگر بنیادی مسائل فوری حل کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں