English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص، نہروں اور کینالوں میں بڑے پیمانے پر سلٹ جمع ہوگئی

القمر

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) کینالوں اور نہروں کی سالانہ وارہ بندیوں کا دورانیہ ختم ہونے کو ہے مگر محکمہ آبپاشی کی جانب سے نہروں اور کینالوں کی بھل صفائی نہیں کی گئی، نہروں اور کینالوں میں بڑے پیمانے پر سلٹ جمع ہوگئی، جس سے پانی کی روانی شدید متاثر ہوگی۔ محکمہ آبپاشی سندھ کی جانب سے ہرسال کینالوں نہروں اور شاخوں کی بھل صفائی، ریگیولیٹروں، ماڈیولز اور انسپکشن پاتھ کی مرمت کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنے کے باوجود ضلع میرپورخاص کی چھ آبپاشی سب ڈویزنوں کی تین کینالوں ایسٹ جمڑائو، ویسٹ جمڑائو اور مٹھڑائو کی گزشتہ کئی سال سے بھل صفائی اور ریگولیٹروں کی برائے نام مرمت۔ بھل صفائی ومرمتی کام کے لیے ہرسال مختص کیے جانے والے کروڑوں روپے مبینہ طور پر خورد برد ہورہے ہیں رواں سال بھی نہروں اور کینالوں کی سالانہ بندی ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ جانے کے باوجود محکمہ آبپاشی کی جانب سے نہروں اور کینالوں کی بھل صفائی اور پشتوں کی مرمت کا کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ کچھ شاخوں پر بھل صفائی کے کام کیے بھی گئے ہیں لیکن بڑی کینالوں میں بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ویسٹ جمڑائو کینال میں مردہ جانور پڑے ہوئے ہیں اور چند روز میں اس کینال میں پانی بھی کھول دیا جائے گا جو پورے شہر کو پینے کے لیے سپلائی ہوگا متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ویسٹ جمڑائو کی بھل صفائی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور دیگر چھوٹی شاخوں پر بھی صفائی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں سب ڈویژنوں کی نہروں کینالوں اور شاخوں کی نہ تو بھل صفائی شروع کی گئی ہے اور نہ ہی ریگو لیٹروں کے دروازوں اور دیگر فرسودہ مشینری کو تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کئی سال سے بھل صفائی برائے نام ہونے اور ریگو لیٹروں کی عدم مرمت کے باعث ضلع میرپور خاص کی تینوں آبپاشی کینالوں پر مبینہ طور پر بھل صفائی اور مرمتی کام کے لیے مختص بھاری بجٹ ہر سال کرپشن کی نذر ہوجانے کے باعث ریگو لیٹر مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں جبکہ نہروں، کینالوں اور شاخوں کے اندر اور کناروں پر سلٹ کی بھاری تہیں جم جانے، جھاڑیاں، گھاس، آبی پودے اگنے اور مردہ جانوروں کے باعث پانی روانی متاثر ہوتی ہے جبکہ میرپورخاص کینالوں اور بڑی نہروں کے ٹیل میں واقع ہے جہاں اکثر پانی کا بحران رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے