ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمرود، قبائلی رہنما سمیت 2 افراد اغوا کے بعد قتل

جمرود (اے پی پی) قبائلی رہنما سمیت 2 افراد کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل جمرود علاقہ لالا کنڈاو سے قبائلی رہنما مشر ولایت شاہ منیاخیل کی لاش برآمد ہوئی جو کہ 3 روز قبل اپنے آبائی علاقے تودہ میلہ سے لاپتا ہوگئے تھے، ان کی لاش ہفتے کے روز جمرود کے علاقہ لالاکنڈاو چیک پوسٹ کے قریب سے برآمد ہوئی جن کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی۔ایک اور واقعے میں جمرود کے علاقے غنڈی میں الف شاہ نامی شخص کو اغوا کرنے کے بعد اس کو نشہ آور چیز دے کر ویرانے میں پھینک دیاگیا تھا جہاں وہ بے ہوش ہوگیا تھا۔ اس کواسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں