English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

القمر

مقبوضہ جموں و کشمیر کے 662 افراد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید
جنوری میںفورسز کے ہاتھوں 19 کشمیری شہید
بھارتی فورسز نے کم از کم111افراد کو گرفتارکیا

جموں)ساوتھ ایشین وائر(

وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر نگروٹہ کے مقام پر پر جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز نے فائرنگ میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ جموں وکشمیر پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا-
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صبح پانچ بجے کے قریب جموں سے کشمیر کی طرف آنے والے ایک ٹرک کو نگروٹہ کے بن ٹول پلازہ کی مقام پر پولیس اہلکاروں کے روکنے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ایک اہلکار زخمی اور ایک نوجوان شہید ہو گیا۔
آئی جی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ ٹرک میں سوار باقی افرادجن کی تعداد دو سے تین بتائی جارہی تھی، موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے- ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا ۔ بعد ازاں بن ٹول پلازہ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔جس میں دو نوجوان شہید ہو گئے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انتظامیہ نے پر سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت روک دی -ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ادھمپور نے احتیاطی طور پر ادھمپور قصبے، ٹکری، منڈ، نیشنل ہائی وے زونز اور چھینانی علاقے کے تمام اسکولز کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نگروٹہ میں فوج اور جموں وکشمیر پولیس کی اہم تنصیبات واقع ہیں-
اس سے قبل جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی)دلباغ سنگھ نے بتایاتھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے جبکہ باقی ملحقہ جنگلاتی علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں جنوری میںفورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 19 ہو گئی۔ جبکہ گزشتہ برس حکومت نے کل 662 افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے جیلوں میں بند کر دیا ۔پانچ اگست 2019کے بعد سے بھارتی حکومت نے 412 افراد پر "بدنام زمانہ” قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا ہے اور ان میں سے بیشتر افراد بیرونی ریاستوں کی جیلوں میں بند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے