English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے جس کے لیے انہوں نے بھارتی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اور مشیران بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان یہ دورہ اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال، تجارتی معاملات اور پاک ملائیشیا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں دوبدو اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، اس دوران مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے