English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

او آئی سی نے بھی امریکی منصوبہ مسترد کردیا

القمر

جدہ( آن لائن)فلسطین اور عرب لیگ کے بعد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے بھی امریکی منصوبہ مسترد کردیا۔اوآئی سی کا خصوصی اجلاس پیرکو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا ہے جس میں57 رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اورٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ امریکی منصوبے کے نفاذ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کریں۔اسلامی ممالک کے تنظیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر منصفانہ اوریکطرفہ منصوبے ہے جو فلسطینیوں کے مطالبات واْمنگوں کو پورا نہیں کرتا،امریکا کے اعلان کردہ منصوبے کو منصفانہ اور فریقین کے اطمینان کے مطابق ہونا چاہیے تھا، فلسطین میں امن اور سلامتی فلسطینیوں سمیت تمام فریقوں کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں،اوآئی سی فلسطینی عوام اور ان کی حکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام،ان کی امداد اور آبرومندانہ زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے کھڑی ہے۔ بیان میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل پر زوردیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور ایسے کسی بھی اقدامات کو رکوائیں جس میں فلسطینی کاز کا کوئی مفاد پنہاں نہ ہو۔ اوآئی سی کے رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ فلسطینی نصب العین کے مفاد میں قراردادوں کی تیاری کے لیے ابلاغ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے