English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان امن معاہدے میں سنجیحدہ نہیں،امریکی وزیر خارجہ

القمر

تاشکین،کابل (آن لائن ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان سے امن معاہدے سے قبل قابل ثبوت سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ازبکستان میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک پومپیونے کہا کہ طالبان سے امن معاہدے کے قریب ہیںتاہم اتنے قریب ہونے کے باوجود یہ معاہدہ اس لیے نہیں ہورہا کہ طالبان اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مزید کچھ کرنا باقی ہے تاکہ امن مذاکرات دوبارہ شروع کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو معاہدے سے قبل قابل ثبوت سیز فائر کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کا خاتمہ ہی امن معاہدے اور امریکی فوج کے انخلاء کی طرف رہنمائی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن معاہدے کیلیے مثبت پیش رفت اور معاہدہ طے پانے کے حوالے سے پر امید ہیں ۔علاوہ ازیںافغانستان میں مصالحتی عمل کے لیے مقرر امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی اور واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی ایلچی نے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوجہ میں افغان طالبان کے نمائندہ وفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسلام آباد اور کابل کا سفر اختیار کیا تھا۔ افغان دارالحکومت میں زلمے خلیل زاد نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی نئی صورت حال کے بارے میں افغان صدر کو بریفنگ بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے