اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ایف بار کی جانب سے جہانگیر ترین کی دو شوگر ملز کی مانٹیرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جہانگیر ترین کی ایک شوگر ملز کی اپریل کے اختتام تک مانیٹرنگ کرے گی جس کے دوران سیلز ،چینی کے سٹاک اور پروڈکشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ایف بی آر کے علاقائی ٹیکس دفاتر کی ٹیمیں دوسری شوگر ملز میں چینی کی پیدوار کا ریکارڈ بھی مرتب کریں گے۔ان دونوں شوگر ملز کے ریکارڈ پر مبنی رپورٹ جمع کروائیں گے۔خیال رہے کہ ان دنوں وزیراعظم عمران خان اور ان کے قریبی دوست جہانگیر ترین کے مابین اختلافات کی خبریں زیر گردش ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے اختلاف سے متعلق ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان آٹے اور چینی کے بحران پر دوریاں پیدا ہوئیں،آٹے اور چینی کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کو جہانگیرترین کے خلاف غلط بریف کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے ایک دھڑے نے الزام عائد کیا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف پارٹی کے اندر سازش ہوئی ہے۔ بتایا گیا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ، پرویز خٹک اوردیگر اہم شخصیات وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں ختم کروانے اور دونوں کی ملاقات کروانے کیلیے سرگرم ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع
القمر
