English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے اور پرانے زرعی ٹریکٹر درآمد کرنے کی اجازت

کراچی (اسٹاف پورٹر )حکومت نے زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے مختلف اقسام کے نئے اور پرانے زرعی ٹریکٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی ۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق مختلف استعداد کار کے ٹریکٹر جو 26سے 75کلوواٹ کے ہیں پر کسٹمز ایکٹ کے مطابق 15فیصد کسٹمزڈیوٹی عائد ہے ، سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت پانچ فیصد سیلز ٹیکس جبکہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائدہے ۔ جو ٹریکٹرز26سے 75 کلوواٹ کے نہیں ان پر دس فیصد کسٹمز ڈیوٹی ، سترہ فیصد سیلز ٹیکس جبکہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہے ۔ ان پر کوئی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس آر او کے تحت اضافی کسٹمز ڈیوٹی سے بھی چھوٹ دی گئی ہے ۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ پیکیج ، رہائش کی منتقلی اور گفٹ اسکیمز کے تحت پرانے زرعی ٹریکٹر کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی ہے ۔ استعمال شدہ ٹریکٹرز کی مالیت میں کمی کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے جو پچاس فیصد سیلنگ کے ساتھ ایک فیصد ماہانہ تک ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے