English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سندھ کا17 برس بعد افغانیوں کی رجسٹرین کا فیصلہ

القمر

کراچی (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ نے 17 برس بعد غیر قانونی مقیم افغانیوں کی ازسرنو رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ بھر میں افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے جس میں سے محض 63 ہزار افغانیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں متعلقہ وفاقی وصوبائی محکموں اور تحقیقاتی اداروں سے مشاورت کرکے ابتدائی کامشروع کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف علاقوں میں مقیم افغانیوں کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں کہ کن مقامات پر افغانیوں کی آبادیاں ہیں ابتدائی کام مکمل ہونے اور سیکورٹی کلیئرنس کے بعد سندھ میں مقیم افغانیوں کی رجسٹریشن کی جائیگی۔ دوسرے مرحلے میں افغانیوں کو مخصوص کیمپ تک محدود کیاجائے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے حکام کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم اور رجسٹرڈ وغیر رجسٹرڈ افغا نیوں سے متعلق کوئی مستند ڈیٹا دستیاب نہیں ہے جس کے سبب سنگین قانونی پیچیدگیاں اور مسائل پیدا ہوتے ہیں۔پاکستان میں افغان مہاجرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوئے کئی عشرے گزرچکے تاہم 2003ء کے بعد سے باضابطہ رجسٹریشن نہیں ہوسکی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک محتاط اندازے کے مطابق چار لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کئی سال سے غیرقانونی مقیم افغانیو ں کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے نہ انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے