English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ کی بلدی� ٹائون آمد پر کر�یو کا سماں ٗ علاق� مکین پریشان

پولیس نے گلیوں میں قناتیں لگا کر اہل علاقہ کو گھروں میں محصور کردیا
سید مراد علی شاہ کے ہاتھوں پولیو مہم کے افتتاح سے قبل صفائی ستھرائی بھی کروائی گئی تھی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق اراضی کمیٹی کے چیئرمین و جنرل کونسلر یونین کونسل 8صدر ٹاؤن سراج قریشی نے کہا ہے کہ میئر کراچی کی عدم توجہی اور ٹریفک پولیس کی رشوت خوری کے باعث عروس البلاد کراچی کا قلب صدر ناجائز پارکنگ کی آماجگاہ ، گاڑی واش کرنے والوں کا مرکز اور صدر کی تمام شاہرائوں پر عبداللہ ہارون روڈ، راجہ غضنفر علی خان روڈ، ڈاکٹر دائود پوتہ روڈ، مینسفلیڈ اسٹریٹ پر کھلے عام دو طرفہ ٹریفک چل رہی ہے اور صدر کی تمام گلیوں میں موٹر سائیکلوں کی ناجائز پارکنگ کے باعث صدر کے رہائشیوں اور خریداری کے لئے آنے والوں کے لئے چلنا پھرنا دشوار ہے۔ ٹریفک پولیس زینب مارکیٹ کے سامنے چالان میں مصروف رہتی ہے جبکہ پورے صدر میں ٹریفک پولیس کی رٹ سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک اور میئر کراچی کہاں ہیں؟ ۔ وہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب اور پریس فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن (پیپ) کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں اپنی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، (پیپ) کے صدر سید اطہر حسین، سیکریٹری ابوالحسن کے علاوہ جے یو پی کراچی کے ناظم اعلیٰ مستقیم نورانی اور منتخب عہدیداران آصف جئے جا، آصف راٹھور، وسیع قریشی، نعیم طاہر، سراج امجدی و دیگر بھی موجود تھے۔ سراج الدین قریشی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ 1989 ء والا بلدیہ کا نظام واپس لایا جائے تاکہ کونسلرز کو مقامی مسائل حل کروانے کا پورا اختیار ہو۔ سراج قریشی نے میئر کراچی سے میر کرم علی تالپور روڈ کو ٹریفک کے لئے فوری بحال کرنے، ایمپریس مارکیٹ میں گوشت کے کچھ اسٹالز کی منسوخی پر نظرثانی اور صدر کی رونق کی بحالی کے لئے ناجائز پارکنگ اور گاڑی واش مافیا کی فوری بے دخلی کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے