English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل وادی اردن کو ہڑپنے سے باز رہے ،یورپی یونین

القمر

اسٹراسبرگ / غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے سربراہ خارجہ امور جوزف بوریل نے اسرائیل پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقے وادی اردن کو ضم کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ غربِ اردن میں واقع علاقہ کو اپنی ریاست میں ضم کیا تو اس کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمان کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا شاید ہوجائے۔ آپ اس کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ پُرامن ہو۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی اس علاقہ کو مستقبل میں اپنی قائم ہونے والی ریاست میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس وادیِ اردن کو ضم کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے اپنا امن منصوبہ پیش کیا تھا۔ اس پر اگر عمل کیا جاتا ہے تواس کے تحت اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں پر قبضہ مستحکم کرلے گا۔ اسی تناظر میںحماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے اور خطے کے حوالے سے اپنے بیانات کو عملی شکل دیں۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ محمود عباس نے اب تک اپنے بیانات پر بالکل عمل نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے