English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سوپر لیگ فائیو سیزن کیلیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، 4جنرل انکلوژر کو فرسٹ کلاس کا درجہ دینے کے بعد وہاں کرسیاں لگائی جارہی ہیں، اسٹیڈیم کی گراس کو نیا روپ دے دیا گیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جنرل انکلوژر ، جہاں شائقین کرسیوں پر نہیں بلکہ سڑھیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھتے تھے اس بارپی ایس ایل فائیو میں 7میں سے 4جنرل انکلوژر کو فرسٹ کلاس انکلوژر کا درجہ دے کر وہاں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں تاکہ شائقین کرسیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھیں ۔ذرائع کے مطابق باقی کے 3جنرل انکلوژر میں کرسیاں نہیں لگائی جائیں گی ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ جن انکلوژر سے میچ کا ویو اچھا ہوتا ہے انہیں فرسٹ کلاس انکلوژر کا درجہ دیا گیا ہے، اسٹیڈیم کی گراس کو نیا روپ دیا گیا ہے ، کہیں ہلکی اور کہیں زیادہ گراس چھوڑ کر نیا لک دیا گیا ہے۔اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کی گیلری میں بھی نئی فولڈنگ کرسیاں نصب کردی گئی ہیں جب کہ اس عمارت کی چھت پر ٹائل لگائے جارہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر چھت پر بھی وی آئی پی انکلوژر بنادیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے