واشنگٹن(آن لائن)امریکا نے حافظ سعید کو مجرم ٹھہرائے جانے کو دہشت گردوں کی معاونت سے نمٹنے کے پاکستان کے وعدے پورا کرنے سے متعلق بھی اہم قدم قرار دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ جنوب و وسطی ایشیا بیورو کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کو مجرم ٹھہرایا جانا لشکر طیبہ کو اس کے جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اہم قدم ہے۔حافظ سعید کو مجرم ٹھہرایا جانا دہشت گردوں کی معاونت سے نمٹنے کے پاکستان کے وعدے پورا کرنے سے متعلق بھی اہم قدم ہے۔امریکی نائب سیکرٹری ایلس ویلز نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کا امن کے لیے کردارنہایت متاثرکن ہے۔ ایلس ویلزنے پاکستانی خواتین کے امن کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا کردارنہایت متاثرکن ہے اور امن کے لیے ان کی خدمات کلیدی ہیں۔ایلس ویلز نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی خواتین ’پیس کیپرز‘ کی کارکردگی کی خوب تعریف کی گئی۔ پاکستانی خواتین کانگومیں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے سرگرم عمل ہیں۔پاک فوج کی خواتین اہلکاروں کے پہلے 15 رکنی دستے کوگزشتہ ہفتے بہترین کارکردگی پرتمغوں سے بھی نوازا گیا جب کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کا 16 فروری سے 4روزہ دورہ بھی ان خدمات کا اعتراف ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پی ٹی آئی میں ’مارٹونگے‘ گالم گلوچ کرتے ہیں، شیرافضل نے نئی اصطلاح متعارف کرادی
- وزیراعظم اور جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پیٹرولیم لیوی پر کمیٹی قائم
- عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو نئی ماڈل جیل منتقل کیا جائے گا، عطا تارڑ
- جنوبی وزیرستان :انگور اڈہ میں افغانستان سے فائرنگ و گولہ باری،ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے کمی کردی، ڈیزل سوا 2 روپے مہنگا