English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا میں سب سے کم وزیراعظم کی تنخواہ میری ہوگی: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے کم وزیراعظم کی تنخواہ میری ہوگی، فوج اس لیے میرے ساتھ ہے کیوںکہ میں کرپٹ نہیں ہوں، جب میڈیا ملک پر حملہ کرتا ہے تو مسائل جنم لیتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے خلاف آتٹیکل 6 لگنا چایئے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت گھر جائے لیکن حکومت کہیں نہیں جا رہی اور اپویشن کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے میڈیا کے حوالے سے کہا کہ میڈیا میری ذات پر حملہ کرے تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن جب میڈیا ملک پر حملہ کرتا ہے تو مسائل جنم لیتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراظم عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا کے خلاف آتٹیکل 6 لگنا چایئے کیوںکہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ کسی کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے، مولانا کا یہ عمل ملک سے غداری ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ دنیا میں سب سے کم وزیراعظم کی تنخواہ میری ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے