ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیر مذہبی امور کا حکومت کو ایک لاکھ روپے کم میں حج کروانے کا چیلنج

سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حکومت کو ایک لاکھ روپے کم میں حج کرانے کا چیلنج دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سردار محمد یوسف نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک اس مشکل معاشی حالات میں بھی حج ایک لاکھ روپے کم میں کرواسکتے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے حج پیکیج 4 لاکھ 90 ہزار روپے رکھا ہے جب کہ وہ 3 لاکھ 90 ہزار روپے میں حج کرواسکتے ہیں۔

سردار یوسف نے کہا ہے کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ وہ مدینے کی ریاست بنارہی ہے لیکن موجودہ حکومت نے مقدس فریضہ کو بھی نہیں بخشااور اس مقدس عبادت کوبھی معاف نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نے ملکی تاریخ میں حج کے بہترین انتظامات کیے  تھے اور حج اخراجات میں بھی نمایاں کمی کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں