English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشیر خزانہ مجموعی طور پر ٹھیک کام کر رہے ہیں، اسد عمر

معاملے کی فائنل رپورٹ سامنے آنے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا، وفاقی وزیر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ کوئی انا کا مسئلہ نہیں ،وہ مجموعی طور پر ٹھیک کام کر رہے ہیں، معاملے کی فائنل رپورٹ سامنے آنے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ چینی کی برآمد کی ہم نے حمایت کی تھی تاہم سبسڈی دے کر برآمد کرنے کی مخالفت کی تھی اور وہ پہلا سال تھا جب وفاق نے سبسڈی نہیں دی ،جبکہ اس کے بعد کوئی شارٹ فال نہیں آیا، گندم کی برآمد کا فیصلہ اس کے وافر ذخائر اور انہیں سنبھالنے میں مسائل کی وجہ سے کیا گیا، مسئلہ اپریل 2019 میں گندم کی فصل خراب ہونے کی وجہ سے سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ ا س سال گندم کی فصل میں جو 25 لاکھ ٹن کی کمی ہوئی اس کے بعد جو فیصلے ہوئے ان سے متعلق شاید دو رائے ہوسکتی ہے کہ وہ فیصلے جلدی ہونے چاہیے تھے، گندم کے حوالے سے جو فیصلے کیے گئے وہ تمام درست ثابت نہیں ہوئے، معاملے کی فائنل رپورٹ سامنے آنے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے