English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی انتہا پسند سوچ کا مارکیٹنگ فیس ہے،فاروق حیدر

القمر

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ مودی بھارت کی انتہا پسند سوچ کامارکیٹنگ فیس ہے، ہندوتوا کے نظریے پر عمل پیرا بھارتی حکمران خطے کو جنگ کی  طرف دھکیل رہے ہیں، بھارتی حکومت رائے عامہ کو تبدیل کرنے کے لیے جارحیت، خون ریزی اور کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کی سول سوسائٹی کے وفد کی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں پروفیسرز، صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے اندرون بھارت سے مقبوضہ وادی میں ہندو آباد کاری کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔ غیر جانبدار اداروں اور میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر پابندیا ں ہیں۔ ہندوستان مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انسانی تاریخ کے اندوہناک مظالم کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکے۔ کشمیریوں کا عزم غیر متزلزل ہے اور انہوںنے خون دیکر اس تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت نے گزشتہ سال 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ناپاک کوشش کی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ 5اگست کا اقدام اندرون بھارت سے ہندوئوں کا لاکر مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنا ہے۔ دریں اثنا کینیڈین ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارت نے 14 ہزار سے زائد نوجوانوں کو جیلوں میںقید کر کے ان پر تشدد کررہا ہے جن میں اسکول پڑھنے والے بچے بھی شامل ہیں۔ بھارت کا یورپین و دیگر ممالک کے سفیروں کو سرینگر کا دورہ کرانا اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے