English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ ثقافت سندھ نے غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں 16 کروڑ اڑا دئیے

کانفرنس، سیمیناراور ورکشاپ پر 28ہزار، اخباروں اور کتاب پر 34 ہزار، وردیوں اور تحفظتی کپڑوں پر 82 ہزار روپے اُڑادیئے گئے
مشینری پر 5 لاکھ، فرنیچر پر3 لاکھ 23 ہزار خرچ کئے گئے،حیرت انگیز طور پر لوہا اور کیلیں خرید نے کی مد میں 54 ہزار روپے خرچ کر ڈالے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ ثقافت سندھ نے غیر ترقیاتی خرچ کی مد میں 6 ماہ کے دوران 16 کروڑ روپے اڑا دئیے ہیں، 54ہزار کا لوہا خریدکیا گیا۔میڈیا کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق محکمہ ثقافت سندھ کی غیر ترقیاتی بجٹ 57کروڑ98لاکھ 75 ہزار روپے ہے، جس میں سے محکمہ کو20 کروڑ31 لاکھ روپے جاری کیے گئے اور محکمہ نے بلکل تیزی سے 16 کروڑ74 لاکھ روپے خرچ کردیے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی بڑی رقم غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ کی گئی ہے،دستاویز میں خرچ کی گئی چھوٹی رقم کا تفصیلات دی گئی ہے، لیکن کروڑوں روپے کی کوئی تفصیل نہیں دی گئی، دوسری مد میں 14 کروڑ 14 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں، ایک اور جگہ پر دوسری مد میں 2 کروڑ روپے اڑادیے گئے ہیں، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ رقم کس مد میں خرچ ہوئی،ایک اور جگہ پر دوسرے خرچ کے نام پر 10 لاکھ خرچ ظاہر کیا گیا ہے، دوسرے اسٹورز کے مد میں بھی 10 لاکھ 80 ہزار اڑائے گئے ہیں۔ پوسٹ، ٹیلیگراف اور کوریئر پر 28 ہزار خرچ کیے گئے ہیں، ایک لاکھ 61 ہزار کے ٹیلیفون بل ادا کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، سفری الائونس پر 2 لاکھ 47 ہزار، جہازوں، ہیلی کاپٹرز، گاڑیوں کے کرائے ، پیٹرول پر 16 لاکھ 42 ہزار، ٹرانسپورٹ پر40 ہزار روپے اڑائے گئے۔ کنوینس الائونس پر 50 ہزار، اسٹینشنری پر 3 لاکھ 31 ہزار اور پرنٹنگ اینڈ پبلیکیشن 3 لاکھ21 ہزار روپے خرچ کردیے گئے ہیں، کانفرنس، سیمیناراور ورکشاپ پر 28ہزار، اخباروں اور کتاب پر 34 ہزار، وردیوں اور تحفظتی کپڑوں پر 82 ہزار روپے اڑائے گئے ہیں، مشینری پر 5 لاکھ، فرنیچر پر3 لاکھ 23 ہزار خرچ کیے گئے،حیرت انگیز طور پر لوہا اور لوہے کے کیل خرید کرنے پر 54 ہزار روپے اڑائے گئے ، یہ کیل دیواروں پر تصویریں اورشہہ پارے سجانے کیلئے خرید کئے گئے جس پر 54 ہزار روپے خرچ ہوگئے، جبکہ مارکیٹ میں اسٹیل کی کیل بھی 10 روپے کی ہے۔ محکمہ ثقافت نے ثقافتی میلوں، نمائش پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔ محکمہ ثقافت کو سرکاری ملازموں کے خاندانوں کی مدد کیلئے 66لاکھ روپے جاری ہوئے، لیکن محکمہ اس مد میں ایک روپیہ بھی مستحقوں کو نہ دے سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے