اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس اور وڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمینسیدعلی گیلانی عزم وہمت کی چٹان اور حق خود ارادیت کی علامت بن کر بھارت آزادی کے لیے کوشاں ہیں، کوئی دنیاوی عہدہ، جبر، تشدد یا قید حتی کہ کوئی بھی چیز آپ کو جھکا نہیں سکی،کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، ان کا وجود کشمیریوں کے لیے باعث حوصلہ ہے،ہمارا ایمان ہے کہ آپ کی قربانی رنگ لائے گی، اس قید اور بھارتی تسلط سے بھی آزادی ملے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،مسئلہ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، آج ہر پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- کینسر پیدا کرنے والے مادے پائے جانے کے بعد بسلیری کمپنی پر مقدمہ
- جنوبی دہلی کے باشندوں کو گولڈن میٹرو لائن کا تحفہ!
- بھوپال کے عیش باغ میں بلڈوزر ایکشن شروع، عدالت کی منظوری کے بعد توڑے جا رہے 599 مخدوش مکانات
- جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا کی والدہ سائرہ منڈا کا انتقال، وزیر اعلیٰ سورین کا اظہارِ تعزیت
- دہلی اور قرب و جوار میں سردی کے ساتھ آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے تجاوز