English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی آر می چیف ، پارلیمنٹیرنز اور صدر آزاد کشمیر سے ملاقات

القمر

راولپنڈی،اسلام آ باد(اے پی پی+آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میںپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان مہاجرین کے معاملے ، افغان مصالحتی عمل اور مسئلہ کشمیر کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آ ر می چیف نے کہا کہ پاکستان “مستحکم ، پرامن اور معمول کے پاکستان” کے حصول کے لیے باہمت اور پرعزم ہے ۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے
اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کے انسداد میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیاجب کہ انتونیو گوتریس نے وزارت خارجہ میںپارلیمنٹیرنز سے بھی ملاقات کی۔وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے پارلیمنٹیرینز سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، (ن)لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوںکے پارلیمنٹیرنز شامل تھے۔ علاوہ ازیںآزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھی انتونیوگوتریس سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے اور اس تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران صدر آزاد کشمیر نے تجویز پیش کی کہ اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت کے لیے متعین فوجی مبصرین کی سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے رپورٹس کو سیکرٹری جنرل کے دفتر میں باقاعدگی سے پہنچانے اور ان رپورٹس کو سلامتی کونسل کے تمام ارکان کو بھیجنے کا لازمی اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تنازع کشمیر کو پرامن طور پر حل کرنے کے لیے اس مسئلے پر گفت و شنید اور غور و خوص مسلسل جاری رکھے ۔
ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے