English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 5 ٹرافی کی رونمائی ،کل کراچی میں ہوگی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا5ویں ایڈیشن رنگا رنگ تقریب کے ساتھ 20 فروری سے شروع ہوگا جبکے تقریب رونمائی کل ہوگی، تقریب میں چیئر مین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے، پی ایس ایل5کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔ 2016ء سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیگ میں دنیا کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ پی ایس ایل کے 5ویںایڈیشن کا آغاز خوبصورت رنگا رنگ تقریب کے ساتھ 20 فروری سے ہوگا، کل سہ پہر ساڑھے 3بجے پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوگی۔ تقریب میں چیئر مین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے۔ تقریب رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور تمام فرنچائز نیشنل ا سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔ 20 فروری کو شام 7 بجے پی ایس ایل 5، کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگا۔ رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کائٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کرینگے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کرینگے، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کو سونپی گئی ہے ، لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سمی کرینگے جبکہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔ لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں اور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہیں۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے