English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعصام الحق نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

القمر

نیویارک (جسارت نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز ڈبلز فائنل میچ میں اسٹیو جانسن اور انکے ہم وطن جوڑی دار ریلی اوپلکا پر مشتمل میزبان جوڑی کو شکست دیکر امریکا میں پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔ امریکا میںاے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس ا سٹار اعصام الحق اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان حریف اسٹیو جانسن اور انکے ہم وطن جوڑی دار ریلی اوپلکا کو اسٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-5) اور 7-6(8-6) سے ہرا کر پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے