English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا عالمی معیشت کیلئے خطرہ چین میں ہلاکتیں 1800 سے متجاوز

القمر

واشنگٹن ؍ بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 2020ء میں عالمی ترقی کی شرح کو شدید متاثر کر سکتا ے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایک جانب جہاں خطرناک وبا سے رواں برس عالمی ترقی کی شرح متاثر ہو سکتی ہے، وہیں معیشت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ بیماری کے مکمل اثرات کا جائزہ لیا جائے گا تاہم ابھی تک ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبے شدید متاثر ہو چکے ہیں اور اب دیکھنا ہوگا کہ چین اس پر کتنی جلدی قابو پا لے گا، تاکہ دیگر شعبوں کے متاثر ہونے کے امکانات کا اندازہ لگایا جا سکے۔ دوسری جانب مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس نے افریقا میں وبائی صورت اختیار کرلی تو یہ ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس کو دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ افریقی ملکوں میں صحت اور نگرانی کی سہولیات نہ ہونے کے باعث یہ وبا قابو سے باہر ہو جائے گی۔ اُدھر چین میں مزید 105 ہلاکتوں کے بعد قومی کمیشن برائے صحت نے کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1800 سے زیادہ ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 2 ہزار کے اضافے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار 500 تک پہنچ چکی ہے۔ دریں اثنا خطرناک رفتار سے پھیلنے والے وائرس کے حوالے سے چینی حکام سے بات چیت کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مقامی ماہرین اور حکومت کے اقدامات اور وبا پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ اُدھر چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے۔
بیجنگ: چین میں اسپتال کا عملہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش منتقل کررہا ہے، دوسری تصویر میں مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فلسطین کے علاقے غزہ میں چین سے آنے والوں کے لیے مرکز قائم کیا گیا ہے، طبی عملہ انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے