کابل (صباح نیوز)افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب میں اشرف غنی کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ دوسری مرتبہ افغانستان کے صدر منتخب ہو گئے ، الیکشن کمیشن کے سربراہ حوا عالم نورستانی نے پریس کانفرنس میں سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 28ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں اشرف غنی نے 9لاکھ 23ہزار 592 ووٹ یعنی 50.64فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے 7لاکھ 20ہزار 841ووٹ یعنی 39.52 فیصد ووٹ حاصل کیے۔بیلٹ کی گنتی میں تکنیکی مسائل اور دھاندلی کے الزامات کے سبب نتائج ایک عرصے سے التوا کا شکار تھے۔افغانستان میں3کروڑ 50 کی آبادی میں صرف96لاکھ افراد رائے دہندگان کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے صرف 18لاکھ نے حق رائے دہی استعمال کیا۔طالبان کے حملوں کے سبب انتخابات خوف کے سائے میں منعقد ہوئے جس کے سبب ووٹر ٹرن آوٹ بہت کم رہا تھا حالانکہ اس کی نسبت 2014 کے انتخابات میں تقریبا 50فیصد افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ عبداللہ نے دسمبر میں ان صوبوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر رضامندی ظاہر کی تھی جہاں ان کے حامیوں کے سبب یہ عمل تقریبا ایک ماہ تک التوا کا شکار رہا تھا۔
افغان صدارتی انتخابات میںاشرف غنی کی کا میابی کا باضابطہ اعلان
القمر
