English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دماغی نشوونما کے لئےغذا میں گوشت کو شامل کیجئے

القمر

برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دماغی نشوونما کے لیے گوشت بہترین غذائی ذریعہ ہے۔

 برطانیہ کے نیوٹریشنل انسائیٹ سینٹر کی ڈاکٹر ایما ڈربی شائر کی نگرانی میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گوشت اور ڈیری مصنوعات میں پائے جانے والا ”کولائن“ ذہنی نشونما کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک تحریک کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے کہ گوشت نہیں کھانا چاہیے صرف سبزیوں، دالوں اور پھلوں پر ہی گزارا کرنا چاہیے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صرف ”سبز غذا“ ویجی ٹیبل پر انحصار کرنے کا نتیجہ دماغی صحت کے لیے اچھا نہیں نکلتا۔

سبزغذا میں ایک اہم غذائی جزو ”کولائن“ کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ اس کی وافر مقدار بڑے اور چھوٹے کے گوشت ، مرغی، مچھلی، انڈے، دودھ اور دہی میں پائی جاتی ہے جنہیں مناسب مقدار اپنی غذا میں شامل کرنا بے حد ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ، گوشت پر مشتمل غذا کو بھی متوازن طور پر استعمال میں رکھنا چاہیے کیونکہ یہ دماغی نشوونما ، رحمِ مادر میں بچے کی نشوونما، جگر کی کمزوری کو دور کرنے اور خون میں موجود چکنائی کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے