ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے نومبر 2020 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
94 سالہ ملائیشین وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا21 فروری کوپاکاتان ہراپان جماعت کی صدارتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے کیا فیصلہ ہوتا ہے، کونسل جو بھی فیصلہ کرے لیکن وہ ملائیشیا میں ہونے والی ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد ہی مستعفی ہوں گے۔
ملائیشیا میں ہونے والی ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کانفرنس نومبر میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم سے مشورہ کرنے کے بعد کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا کی پاکاتان ہراپان جماعت 2018 کو برسراقتدار آئی تھی اور اس وقت اتحادیوں میں طے پایا تھا کہ مہاتیر محمد وزیراعظم کا عہدہ72 سالہ انوار ابراہیم کو سونپیں گے تاہم تاریخ اور مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔
مہاتیر محمد 9 مئی 2018 میں اقتدار پر فائز ہوئے تھے اور انہوں نے کہا تھا وہ 2 سال بعد اپنا عہدہ ترک کردیں گے۔

