English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیرن سیمی کیلیے اعزازی شہریت کی درخواست کردی ہے ،جاویدآفریدی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست دی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی،تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کے علاوہ تمام فرنچائراونرزاور کپتانوں نے شرکت کی ۔ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ اول سلور سمٹس نے تیار کی ہے ،ٹرافی کے اوپر نصب چانداور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے،65 سینٹی میٹر لمبی ٹرافی کا وزن 8 کلو ہے ۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ احسان مانی سے درخواست کریں گے کہ ہم نے ڈیرن سیمی کیلیے اعزازی شہریت کی درخواست کی جوصدرمملکت کی ٹیبل پرہے اور اگر احسان مانی ایک فون کال کریں گے تو انشااللہ یہ تاریخی کام جلد از جلد ہوجائے گا-جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم 2017 میں پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہ رہے تھے تو جو اس بندے کے وائس نوٹس ہیں وہ کبھی وقت آنے پر میں سنائوں گا کیوں کہ ان میں پاکستان سے محبت جھلک رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے