English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں 19 سال بعد شوہر کی قاتلہ بیوی گرفتار

لاہور میں پولیس نے شوہر کے قتل کی ملزمہ کو 19 سال بعد گرفتار کر لیا۔

شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس کے ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزمہ سلامہ بی بی نے 19 سے قبل 2001 میں اپنے دوست لئیق خان کے ساتھ مل کر اپنے شوہر خان پور کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سلامہ بی بی قتل کی واردات انجام دینے کے بعد خیبر پختون خوا کے علاقے صوابی فرار ہو گئی تھی۔ ملزمہ نے واردات کے ایک سال بعد لئیق خان سے شادی رچالی تھی۔

شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے 19 سال سے مفرور ملزمہ سلامہ بی بی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے