ویلنگٹن (جسارت نیوز) بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنالئے، پہلے روز کا کھیل بارش سے متاثر ہوا، 55 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، انجکیا راہانے ناقابل شکست 38 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ، اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے کائل جیمسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جمعہ کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت کی طرف سے پرتھوی شاء اور میانک اگروال نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان سمیت پہلے تین کھلاڑی 40 مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ پرتھوی شاء 16 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند کا نشانہ بنے، چیتشوار پوجارا 11 رنز بناکر کائل جیمسن کے گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کپتان ویرات کوہلی بھارت کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو محض دو رنز بناکر کائل جیمسن کی گیند پر راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
ویلنگٹن ٹیسٹ، بھارت نے پہلی اننگز میں122 رنز بنالیے
القمر
