English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک نجی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ترکی کی نجی ایئرلائن  پیگاسس نے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب ادوان کے دورہ پاکستان کے ثمرات آنے لگے، ترک نجی ایئرلائن پیگاسس نے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

پیگاسس ایئرلائن کی پاکستان کے لیے پروازیں 28 مارچ سے شروع ہوں گی جس کے لیے سول ایوی ایشن نے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

پیگاسس ایئرلائن استنبول سے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کری گی، ہفتے میں چار پروازیں استنبول سے کراچی اور استنبول کے لیے آپریٹ ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے