English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور سب سے بڑا سول ایوارڈ ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا گیا – ذرایع کے مطابق صدر عارف علوی 23 مارچ کو ملک میں کرکٹ کی واپسی کے لیے اہم کردار ادار کرنے پر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور ستارہ امتیاز سے نوازیں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ احسان مانی سے درخواست کریں گے کہ ہم نے ڈیرن سیمی کیلئے اعزازی شہریت کی درخواست کی ہے جوصدرمملکت کی ٹیبل پرہے اور اگر احسان مانی ایک فون کال کریں گے تو انشاء اللہ یہ تاریخی کام جلد از جلد ہوجائے گا-جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم 2017ء میں پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہ رہے تھے تو جو اس بندے کے وائس نوٹس ہیں وہ کبھی وقت آنے پر میں سنائوں گا کیوں کہ ان میں پاکستان سے محبت جھلک رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے