English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلیڈی ایٹرز اور کنگز کو سلواوور ریٹ پر جرمانہ

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 2020 کے دوران اتوار کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت سے ایک ایک اوور کم کیا لہٰذا پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت دونوں ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا10,10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔قوانین کے مطابق اگر کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہیں تو اس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔آن فیلڈامپائرز فیصل آفریدی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر سید امتیاز اقبال نے دونوں ٹیموں کو چارج کیا، جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہانامہ نے دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے