اسلام آباد(جسارت نیوز) پشاور نے چوتھی خیبر زلمی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی۔ فائنل میں پشاور نے اٹک کو124رنز سے شکست دی۔ حیاب آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 222رنز بنائے،محسن خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104رنز کی اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئے جبکہ محمد آصف نے 34رنز بنائے ۔ جواب میں اٹک کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 12.5اوورز میں 98رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ پشاور کے محسن خان کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایونٹ کے اختتام پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سپیشل ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ نصرت جبین ، بینک آف خیبر پختونخوا کے حسن طارق اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ بی ون میں اٹک کے محمد سہیل ، بی ٹو میں پشاور کے ہارون خان جبکہ بی تھری میں پشاور کے نعیم اللہ کو سیریز کے بہتر کھلاڑی قرار پائے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- کینسر پیدا کرنے والے مادے پائے جانے کے بعد بسلیری کمپنی پر مقدمہ
- جنوبی دہلی کے باشندوں کو گولڈن میٹرو لائن کا تحفہ!
- بھوپال کے عیش باغ میں بلڈوزر ایکشن شروع، عدالت کی منظوری کے بعد توڑے جا رہے 599 مخدوش مکانات
- جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا کی والدہ سائرہ منڈا کا انتقال، وزیر اعلیٰ سورین کا اظہارِ تعزیت
- دہلی اور قرب و جوار میں سردی کے ساتھ آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے تجاوز