English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے ملک سے غداری کی ہے،ڈاکٹر قادر مگسی

القمر

حیدرآباد(اسٹاف روپرٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ تبدیلی کا خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والے عمران خان کی سیاست گمراہی کی سیاست ہے اس سے کبھی بہتری کی امید نہیں اقتدار میں آتے ہی کشمیریوں کی آزادی کے خواب کو پیرو ںتلے روند ڈالا ‘عمران نے مودی کو موقع دیا کہ جس نے کشمیر کو اپنے ملک کا صوبہ سمجھ کر ہڑپ کرلیا‘ 70سال تک باچا خان‘ جی ایم سید‘ بلوچ رہنماؤں کو ملک کا غدار اور ایجنٹ کہا جاتا رہا ہے آج میں عمران خان پر ملک سے غداری کا الزام لگاتا ہوں جس کا ان کو عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ایس ٹی پی کے تحت منعقدہ 28ویں یوم مادر وطن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے ذوالفقار ہالیپوٹہ‘ سماجی رہنما ذوالفقار قادری‘ ایس ٹی پی کے احمد خان نوناری‘ ڈاکٹر رجب علی میمن‘ عبدالفتاح سمیجو‘ الطاف جسکانی‘ ہوت خان گادھی‘ حیدر ملاح‘ قادر چنا‘ ڈاکٹر گلزار سومرو ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اچھا کرکٹر ہے جبکہ عمران خان کی سیاست ایک گمراہ کرانے والی سیاست ہے پاکستان ایک قوم کے رہنے والوں کا ملک نہیں بلکہ یہاں کئی قومیں آباد ہیں۔ پانچ قومیں سندھی‘ بلوچی‘ پنجابی ‘ پشتو اور سرائیکی جو کہ وفاق کی اکائی ہیں ،جب تک ان قوموں کوحکومت کرنے اور وسائل کا حق نہیں دیاجائے گا اس وقت تک پاکستان نامکمل پاکستان رہے گا ۔ ڈاکٹر قادری مگسی نے کہاکہ ڈنڈے کے زور پر ملک کو چلایاجارہاہے، عمران خا ن کی حکومت نے آتے ہی کشمیریوں کی آزادی کے خواب کو پیرو ںتلے روندڈالا۔عمران نے مودی کو موقع دیا کہ جس نے کشمیر کو اپنے ملک کا صوبہ سمجھ کر ہڑپ کرلیا ۔عمران خان کشمیر سے ہاتھ دو بیٹھا ہے اگر یہی طرز عمل رہا تو حکمران یہ بچاکھچا پاکستان بھی ہاتھ سے دے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ 70سال تک باچا خان‘ جی ایم سید‘ بلوچ رہنماؤں کو ملک کا غدار اور ایجنٹ کیا جاتا رہا ہے آج میں عمران خان پر ملک سے غداری کا الزام لگاتا ہوں جس کا ان کو عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے