English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“توقع تھی وزیر اعظم میری بات کے بعد مجھے اٹارنی جنرل مقرر نہیں کریں گے”

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو بتا دیا تھا کہ فائز عیسیٰ کیس میں پیش نہیں ہوں گا جس کے بعد توقع تھی وزیر اعظم میری بات کے بعد مجھے اٹارنی جنرل مقرر نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید  نے کہا کہ میں ایک مشکل وقت میں آیا ہوں، ایسے مشکل وقت میں اللہ تعالٰی کوئی کام لینا چاہتا ہے، کوشش ہو گی کہ کسی کیس میں بھی غیر ضروری التوا نہ ہو۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے والد صاحب کا کیس بھی ہو تو  صرف میرٹ پر بات کروں گا، ذوالفقار علی بھٹو کا کیس ہو یا جنرل مشرف کا سب کو میرٹ پر دیکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتا دیا تھا کہ فائز عیسیٰ کیس میں پیش نہیں ہوں گا جس کے بعد توقع تھی وزیر اعظم میری بات کے بعد مجھے اٹارنی جنرل مقرر نہیں کریں گے،وزیراعظم نے کہا ریونیو اور دوسرے اہم کیسز میں آپ کی صلاحیتوں کی ضرورت ہے،میرا فوکس رہے گا حکومت کی طرف سے عدلیہ کی آزادی پر کوئی قدغن نہ لگے۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم بطور وزیر قانون میرے ساتھی ہیں اور بطور اٹارنی جنرل بھی وزیرقانون کا بہت احترام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے