تربت (مانیٹرنگ ڈیسک)کوروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان کے شہر تربت میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمسایہ ملک ایران میں کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان حکومت کی طرف سے ایران سے متصل بلوچستان کے دیگر سرحدی علاقوں کی طرح تربت میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔محمد الیاس کبزئی کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ ٹیچنگ اسپتال تربت میں دس بیڈز پر مشتمل کوروناوائرس وارڈ تیار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ ایران کے سرحدی علاقوں میں آئیسو لیشن کیمپ قائم کیے جائیں گے، آئی سولیشن کیمپز میں ڈاکٹروں کے لیے بنیادی طبی سامان کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ایم ڈی اے اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی ٹیم جلد ہی کوئٹہ سے تربت پہنچے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ممبئی: ’اے آئی‘ نے دکھایا کمال، کنسرٹ میں ڈرگز لینے والوں کی نشاندہی کی، ایک خاتون سمیت 12 افراد کے خلاف کیس درج
- پنجاب اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی اور اکالی دَل نے اتحاد کا کیا اعلان، کانگریس نے کہا ’دونوں پہلے سے ہی ملے ہوئے ہیں‘
- گجرات میں خون کی کمی کا سنگین بحران، نوعمر لڑکیوں اور خواتین کی بڑی تعداد انیمیا کا شکار، جے رام رمیش نے اٹھائے سوال
- گوگل اور میٹا کو اربوں ڈالر جرمانہ دینا ہوگا اگر ۔۔۔۔
- راجوری سے اگلا دھونی اور سچن ٹنڈولکر سامنے آنا چاہیے: چیف سیکریٹری
