English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد، چیئرمین نیب نے شکایات سنیں

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو کھلی کچہری میں ملک بھر سے آئے ہوئے عوام کی بدعنوانی، فراڈ، مضاربہ/ مشارکہ، جعلی ہائوسنگ/ کوآپریٹو سوسائٹیوں، منی لانڈرنگ وغیرہ سے متعلق شکایات سنیں اور قانون کے مطابق ان پر احکامات صادر کرتے ہوئے نیب کے متعلقہ علاقائی دفاتر اور جو دوسرے محکموں سے متعلق تھیں ان کو منتقل کرنے کیلیے ہدایات جاری کیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اپنے منصب کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات نہ صرف ہر ماہ کی آخری جمعرات کو خود سنیں گے بلکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈی جیز بھی اپنے اپنے علاقائی بیوروز میں عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات سنیں گے اور قانون کے مطابق ان شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق چیئرمین نیب نے تقریباً 1500 شکایات کو نہ صرف خود سنا بلکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈی جیز نے بھی اپنے اپنے علاقائی بیوروز میں عوام کی بدعنوانی سے متعلق ہزاروں شکایات کو سنا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ عوام کی تمام شکایات/ درخواستوں کا نہ صرف مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے بلکہ عوام کو ان کی شکایات سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں چئیرمین نیب کی ہدایت پر تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے