English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل میں آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوںگے

القمر

ملتان (نمائندہ خصوصی)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل فائیو)کا 10 واں میچ آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ملتان میں ہونے والے اس دوسرے میچ میںکراچی کنگز ملتان سلطانز کے مدمقابل ہوگی۔دونوں ٹیموں نے جمعرات کے روز اسٹیڈیم کادورہ کیا اور نیٹ پریکٹس کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف جارحانہ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ ہم اس میچ میں بھی سابقہ میچوں والی حکمت عملی اپنائیں گے۔ دریں اثنا انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پہلے روز کی طرح جمعتہ المبارک کو بھی شائقین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آکر اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے