میکسیکو سٹی (جسارت نیوز) اسپین کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال، سوئٹزلینڈ کے تھرڈ سیڈڈ سٹانسلاس وارینکا اور امریکا کے جان اسنر میکسیکن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جرمنی کے ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروپری کوارٹر فائنل میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی میومیر کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سوئس اسٹار وارینکا نے ہسپانوی حریف کھلاڑی پیڈرو مارٹینز کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے مات دیکر پری کوارٹر فائنل لائن عبور کی۔ امریکی کھلاڑی جان اسنر نے ہم وطن حریف کھلاڑی مارکس گیرون کو 6-3 اور 7-6 (7-4) سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کی ٹامی پال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروکو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔
رافیل نڈال، وارینکا اور جان اسنر میکسیکن اوپن کے کوارٹر فائنل میں
القمر
