English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسی جج یا وکیل کی جاسوسی نہیں ہوئی اور نہ ہوگی، فروغ نسیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کسی جج یا وکیل کی کوئی جاسوسی نہیں ہوئی، نہ ہو رہی ہے اور نہ ہو گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وکلا کی تقریب سے خطاب کے دوران بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد کم از کم 15 ہونی چاہیے، اسلام آباد بار کونسل کا سیکرٹریٹ سپریم کورٹ کے قریب ریڈ زون میں ہونا چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ اسی سال شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ انگریزوں کے جس سوا سو سال پرانے قانون پر ہم چل رہے ہیں وہ خود اس میں کتنی بار ترامیم کر چکے ہیں، تمام ججز کی تعیناتیاں کوٹہ سسٹم کے بجائے صرف میرٹ پر ہونی چاہئیں، صوبائی تعصب کو ختم ہونا چاہئے، پنجاب میں یہ تعصب ختم ہوچکا ہے، لاہور ہائی کورٹ کا جج اگر کراچی شفٹ ہو تو اسے سندھ ہائی کورٹ بھی بھجوایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے