افغانستان کے صدر اشرف غنی امریکا طالبان امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے۔
افغان صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا، قیدیوں کی رہائی پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے، طالبان کے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق اور خودارادیت ہے، قیدیوں کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا۔
اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کامعاملہ انٹرافغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے، امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں 7 روز کی جزوی جنگ بندی جاری رہے گی، جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔
