English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

د�لی �سادات پر مودی اور امیت شا� مستع�ی �وں،ایوان گونج اٹھے

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) دہلی میں فسادات کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمان میں بجٹ اجلاس کے دوسرے دور کی کارروائی پیر کے روز شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے دہلی فسادات کے خلاف زبردست احتجاج کیا، جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔ فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہوگئی ہے، جب کہ 350 سے زیادہ زخمی زیر علاج ہیں۔ پولیس نے فسادات کے سلسلے میں 250 سے زیادہ ایف آئی آر درج کی ہیں اور تقریباً ایک ہزار افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے دہلی فسادات میں بڑے پیمانے پر جان و مال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غیر معمولی تشدد کی وجہ سے ملک کی سیکولر ساکھ کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ اپوزیشن نے فسادات کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کرانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ خیال رہے کہ دہلی میں پولیس اور قانونی انتظام کی ذمے داری وفاقی وزارت داخلہ کے پاس ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت دہلی میں تشددکو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی۔
نئی دہلی: حزب اختلاف کی جماعتیں اور قائدین فسادات کے خلاف ایوان کے باہر اور اندر احتجاج کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے