English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان میں م�اجرین کی پنا� گا� نذر آتش

القمر

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے جزیرہ لیسبوس میں مقامی لوگوں نے سکالا سیکا مینیاس میں قائم پناہ گزینوں کے ایک مرکز کو نذر آتش کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مذکورہ پناہ گاہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی طرف سے قائم کی گئی تھی، تاہم رواں سال دو جنوری وہاں سے مہاجرین کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کے بعد اسے خالی کردیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کم سے کم 500 تارکین وطن 10 کشتیوںپر لیسبوس جزیرے پر پہنچے۔ انہیں دیکھ کر مقامی لوگ سخت برہم ہوئے اور انہوں نے ایک کشتی جس پر 50 افراد سوار تھے کو ساحل پراترنے سے روک دیا۔ مقامی لوگوں نے چیخ چیخ کر ’’واپس ترکی جائو‘‘ کے نعرے لگائے۔ دوسری جانب یونانی حکومت نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے مہاجرین کو روکنے کا فیصلہ تبدیل کرنے بعد ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین سرحد پر جمع ہوگئے ہیں۔ یونانی حکومت کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی آمد یونان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ یونانی حکومت کے ترجمان اسٹیلیو بیٹساس نے کہا کہ تُرک حکومت مہاجرین کی نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کررہی اور ترغیب دے رہی ہے۔ موجودہ صورت حال یونان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ یونانی سیکورٹی فورسز یورپ جانے کے لیے ترکی اور یونان کی سرحدوں پر منتظر بیٹھے مہاجرین کے خلاف سخت کاروائیاں بھی کر رہی ہیں۔ یونان سیکورٹی فورسز نے کاستانیس سرحدی چوکی کے سامنے خاردار تار کے ساتھ ناکابندی کر کے کثیر تعداد میں پولیس متعین کر دی ہے۔ سیکورٹی فورسز ناکے کے سامنے منتظر بیٹھے غیر منظم مہاجرین پر تواتر سے تیز دھار پانی، آنسو گیس اور اسٹن گرنیڈ پھینک رہی ہیں۔ یونان کی طرف سے پھینکا گیا ایک گیس بم ترک سرحدی چوکی کے باغیچے میں بھی گرا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے