English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور: فیض پور موٹر وےپر ٹریفک حادثہ، 3 مسافر جاں بحق، 7 زخمی

لاہورمیں فیض پور موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں تین مسافر جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیض پور موٹر وے پر ٹریلر کے اچانک الٹ جانے کے باعث چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

موٹر وے پولیس اور ریسکیو ٹیم حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہ ہوگئے جبکہ سات مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث ٹریلر الٹ گیا جس کے نتیجے ٹریلر کے آس پاس چلنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے