اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 3 اراکین اسمبلی کے خلاف دائر کی گئی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں تینوں پی ٹی آئی اراکین کے خلاف دائر کی گئی درخواستٰیں مسترد کردی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملیکہ بخاری کو اہل قرار دے دیا۔
نا اہلی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر پر دہری شہریت چھپانے جبکہ کنول شاہ زیب پر عدالت میں ووٹ کی تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ بخاری اور شائستہ پرویز ملک کی جانب سے تینوں ممبران قومی اسمبلی کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

