کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ سپر لیگ کر کٹ ٹورنامنٹ میں ویک اینڈ واریئر نے ہیپی ہوم کلب کو 17رنز سے شکست دے دی۔ میچ کی نمایاں بات یوسف اسمعیل کا شاندار آل رائونڈ کھیل تھا جو کہ مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ مجاہد علی اور تیمور مرزا نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ناظم آبادجم خانہ گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ویک اینڈ واریئر نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199رنز اسکورز بنائے۔ جواب میں ہیپی ہوم پی سی سی نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 182رنز اسکورز بنائے۔ تیمور مرزا 49، طاہر اقبال 28 اور محمد علی نے 26 رنز اسکور کئے۔ یوسف اسمعیل نے تباہ کن بولنگ کر تے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کمیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے منصف اورنگزیب سلطان نے یوسف اسمعیل کو مین آف دی میچ قرار دیا۔
یونائیٹڈ سپر لیگ کارپورئٹ کپ ٹی ٹوئنٹی، ویک اینڈ واریئر کی کامیابی
القمر
