English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مجھے غدار کہنے والا آج مودی سے پناہ مانگ رہا ہے مصطفی کمال

ہم نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو بے نقاب کیا، پی پی تعصب کی سیاست کررہی ہیں،چیئرمین پی ایس پی
عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ امریکا اور طالبان کے معاہدے میں طے ہونا چاہیے تھا، میڈیا سے بات چیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ چار سال پہلے جو باتیں کی تھیں وہ ٹھیک ثابت ہوئی ہیں،لندن میں بیٹھا شخص جو مجھے غدار کہتا تھا آج مودی سے پناہ مانگ رہا ہے۔بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ پیپلز پارٹی اور متحدہ کی جانب کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو بے نقاب کیا، پیپلزپارٹی صوبے میں تعصب کی سیاست کررہی ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے بیس سالوں میں دس ہزارمہاجر نوجوانوں کو مروایا ہے۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کینوجوانوں کو بھی ایک دفعہ معاف کیا جائے، جونوجوان واپس آئے ہیں انہوں نے واپس آنے کے بعد کچھ نہیں کیا ہے۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ چار سال پہلے جو باتیں کی تھیں وہ ٹھیک ثابت ہوئی ہیں،لندن میں بیٹھا شخص جو مجھے غدار کہتا تھا آج مودی سے پناہ مانگ رہا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ امریکہ اور طالبان کے معاہدے میں طے ہونا چاہیے تھا عافیہ صدیقی کو اس کے گھر واپس لایا جائے اگر انخلا ہوگیا تو پھر امریکا یہ بات نہیں سنے گا۔اس سے قبل کراچی کی احتساب عدالت نے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت پچیس مارچ تک ملتوی کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے