English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کو بڑا دھچکا،نسیم شاہ ایک ہفتے کیلئے پی ایس ایل سے باہر

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر ایک ہفتے کیلئے پی ایس سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ پشاور زلمی کیخلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف 2 اوورز کرائے اور 6 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی جس کے بعد ٹخنے میں درد کے باعث وہ میدان بدر ہو گئے اور ساتھی کھلاڑیوں نے سیڑھیاں چڑھنے میں ان کی مدد کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ نے نسیم شاہ کو ایک ہفتے کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس دوران ان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ اس سے قبل بھی زخمی ہونے کے سبب پی ایس ایل کے پہلے دو میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے