بلوم فانٹین(جسارت نیوز)جنوبی افریقانے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست دیدی اور 3 میچوں کی سیریزمیں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلوی ٹیم 271رنز بنا کرآئوٹ ہوئی۔ میزبان پروٹیز نے جینیمن میلان کے 129رنزکی بدولت4وکٹیں کھوکرہدف پوراکرلیا۔بلوم فانٹین میں دوسرے ایک روزہ میچ کاٹاس آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم50ویں اوورکی آخری گیند پر271رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔کپتان ایرون فنچ اورڈی سی شارٹ نے69,69 رنز بنائے۔ مچل مارش 36، اوپنرڈیوڈ وارنر35اور وکٹ کیپر الیکس کارے نے21 رنز اسکورکیے۔ جنوبی افریقا کے لونگی این گیدی نیکیریئربیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑی آئوٹ کیے انرچ نورکے نے 2وکٹیں لیں۔272رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان کپتان ڈی کوک کوئی رن بنائے بغیر آئوٹ ہوگئے۔ جینمین میلان جو پہلے میچ میں ون ڈے ڈیبیو پرگولڈن ڈک پرآئوٹ ہوئے تھے ناقابل شکست 129 رنز7 چوکوں اور۴چھکوں کی مدد سے بناکراپنی ٹیم کوفتح دلانے میں اہم کردارادا کیا۔
جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں6وکٹوں سے شکست دے دی
القمر
